Friday, April 19, 2024

اپر دیرمیں کارروائی،خطرناک دہشت گرد عبدالرحیم  عرف رئیس  گرفتار

اپر دیرمیں کارروائی،خطرناک دہشت گرد عبدالرحیم  عرف رئیس  گرفتار
March 12, 2015
اپردیر(ویب ڈیسک)جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ میجر جنرل ثناء اللہ نیازی اوردیگر فوجی افسروں کوشہید کرنے والے خطرناک دہشت گرد عبدالرحیم  عرف رئیس کو اپر دیر   سے گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے  میں  مشترکہ کارروائی کی۔ گرفتار دہشت گرد  کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ عبدالرحیم پر ستمبر  دو ہزار تیرہ میں جی او سی مالاکنڈ میجر جنرل ثناء اللہ نیازی پر  حملےاورشلتالوکےعلاقے میں بتیس افراد کو اغواء کرکے قتل کرنے کا  الزام ہے۔ عبدالرحیم  نے   میجر جنرل ثناء اللہ نیازی اوردیگر فوجی افسروں کوشہید  کیا تھا