Saturday, April 20, 2024

اٹھہترواں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اٹھہترواں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
March 23, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں اٹھہترواں یوم پاکستان روایتی ملی جذبے اورقومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی پریڈ ہوئی جبکہ ملک بھر میں خصوصی تقاریب جاری ہیں۔ یہ دن لاہور میں انیس سو چالیس کو آج کے دن منظور کی گئی اس تاریخی قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے حصول کا لائحہ عمل فراہم کیا۔ یوم پاکستان کی تقاریب کاوفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اس بار یوم پاکستان انتہا پسند اور دہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے پوری لگن سے کام کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،،، اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفرا تینوں مسلح افواج سربراہوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،، پریڈ گراؤنڈ پہنچنے پر آرمی چیف اور دیگر مسلح افواج کے سربراہان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے  آج کا دن تئیس مارچ انیس سو چالیس کو قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے جبکہ آج ہی کے دن انیس سو چھپن میں پاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دیا گیا تھا مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی خوشحالی اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آج عام تعطیل ہے تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔ اس موقع پر فلوٹس مختلف علاقوں کی ثقافت کی نمائش کی۔ ادھر جڑواں شہروں میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یوم پاکستان پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شکر پڑیاں کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ میں مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور لیڈی اہلکاروں نےحصہ لیا۔ پریڈ کی خاص بات سعودی عرب، ترکی اور چین کے فوجی دستوں کی شرکت تھی جبکہ چاروں صوبے کے ثقافتی دستوں نے پرفارم کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کی قیادت میں فضائیہ کی طرف سےسلامی پیش کی گئی۔ کراچی میں مزار قائد پر اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی بھی ہوئی