Friday, May 10, 2024

اٹھارہویں ترمیم خطرے میں ہے مگر ایک آنچ نہیں آنے دینگے ، بلاول بھٹو زرداری

اٹھارہویں ترمیم خطرے میں ہے مگر ایک آنچ نہیں آنے دینگے ، بلاول بھٹو زرداری
February 1, 2019
کندھ کوٹ (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا اٹھارہویں ترمیم خطرے میں ہے مگر اس پر ایک آنچ نہیں آنے دینگے۔ کندھ کوٹ میں میرہزارخان بجارانی کے تعزیتی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہی نکلا ۔ انہوں نے کہا معلوم نہیں عثمان بزدار میں ایسا کیا تھا جو وزیراعلیٰ بنا دیا۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا وفاق 18 ویں ترمیم پر عمل نہیں کر رہا، عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے صدارتی نظام کی بات کرتے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیراعظم ہمارا کچھ نہیں کرسکتا۔ سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔