Friday, April 26, 2024

اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد سروسز پر ایف بی آر کی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار

اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد سروسز پر ایف بی آر کی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار
June 2, 2016
کراچی(92نیوز)اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد سروسز پر ایف بی آر کی ٹیکس وصولی غیرقانونی قراردے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کے حقوق پر پڑنے والے ڈاکے کو سندھ حکومت نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے  سروسز پرایف بی آر کی ٹیکس وصولی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سروسز پر ایف بی آر کی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دے دی ہے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد سروسز پر ٹیکس وصولی کااختیار صوبوں کو وفاق اس میں دخل اندازی نہیں کرسکتا ہے ۔