Monday, September 16, 2024

اٹھارہ گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کرکےسندھ کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے : وزیراعلیٰ سندھ

  اٹھارہ گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کرکےسندھ کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے : وزیراعلیٰ سندھ
April 26, 2017
کراچی (92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،سندھ کوحقوق ملنے اور نوازشریف کے استعفے تک احتجاج جاری رکھیں گے،نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کے خلاف پورے صوبے میں دھرنے دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں مزارقائد پر پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا دیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا  دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم اعتماد کھوبیٹھے ہیں اورعدلیہ نے بھی فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ کرپٹ ہیں۔ جیالوں کے دھرنے سے سینیٹرشیری رحما ن نے بھی خطاب کیاان کاکہناتھاکہ کہ پیپلزپارٹی اب حکمران جماعت کی کسی غلطی کو برداشت نہیں کریگی۔ نثار کھوڑوبھی  وزیراعظم پرکھل کربرسے۔کہتے ہیں قائداعظم کے ملک میں چورحکمران قابل نہیں اس موقع پرانہوں نے یکم مئی کوکراچی کے نشترپارک میں جلسہ عام کابھی اعلان کیا۔ دھرنے میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی جب کہ جیالے پارٹی رہنماووں کی آوازمیں آوازملاکرحکمران جماعت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔