Friday, April 19, 2024

اٹھارہ گولڈ میڈل جیتنے والے تیراک مائیکل فلپنس کی اولمپکس میں شرکت کی تصدیق

اٹھارہ گولڈ میڈل جیتنے والے تیراک مائیکل فلپنس کی اولمپکس میں شرکت کی تصدیق
April 16, 2015
ایریزونا (ویب ڈیسک) سب سے زیادہ اولمپکس میڈلزجیتنے والے تیراک مائیکل فلپس نے آئندہ برس ریوڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایریزونا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی تیراک مائیکل فلپس کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ برس برازیل میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے امریکی سکواڈ میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ فلپس نے اولمپکس مقابلوں میں سب سے زیادہ اٹھارہ گولڈ، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں۔ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر مائیکل فلپس پر تیراکی کے عالمی مقابلوں میں شرکت پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم وہ پرامید ہیں کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے امریکی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائینگے۔