Wednesday, April 24, 2024

اٹھارویں ترمیم متفقہ قومی دستاویز، چھیڑ چھاڑ سے تنازعات جنم لیں گے، احسن اقبال

اٹھارویں ترمیم متفقہ قومی دستاویز، چھیڑ چھاڑ سے تنازعات جنم لیں گے، احسن اقبال
April 27, 2020
لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں کہ 18 ویں ترمیم متفقہ قومی دستاویز ہے، چھیڑ چھاڑ سے نئے تنازعات جنم لیں گے۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو متفقہ طور پر تمام سیاسی جماعتوں نے اسے مشترکہ طورپر پارلیمان سے منظور کیا تھا۔ قوم مختلف بحرانوں میں گھری ہے، نئے جھگڑے کھڑے کرنے کا کیا مقصد ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا اس وقت مسئلہ کورونابحران سے نمٹنا ہے۔ حکومت وفاق اور اکائیوں کو جمع کرنے کے بجائے سیاسی تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش نہ کرے۔ ن لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کے بجائے لوکل گورنمٹ کا نظام بحال کریں تاکہ کورونا سے نمٹا جاسکے۔