Sunday, September 8, 2024

اٹھائیس لوگوں کی موت سوائن فلو کی بجائے انفلوئنزا  این ون ایچ ون سے ہوئی : سائرہ افضل تارڑ

اٹھائیس لوگوں کی موت سوائن فلو کی بجائے انفلوئنزا  این ون ایچ ون سے ہوئی : سائرہ افضل تارڑ
January 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)میڈیا کی خبروں کے بعد صحت کے وفاقی حکام بالآخر جاگ ہی گئے ہیں ، وزیرمملکت برائے قومی صحت  سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ اٹھائیس شہریوں کو اپنا شکار بنانے والا وائرس سوائن فلو نہیں بلکہ انفلوئنزا این ون ایچ ون ہے، کہتی ہیں کہ جاہل ڈاکٹروں کی وجہ سے افراتفری پھیلی ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے عالمی صحت کےماہرین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان  میں موجودہ وائرس کو سوائین فلو نہ کہا ہے ، جس وائرس سے 28 ہلاکتیں ہوئیں وہ سوائن فلو سے اپنی ساخت تبدیل کرکے انفلوائنزا  این ون این ون بن چکا ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وائرس ایران ، عراق اور بھارت میں بھی موجود ہے تاہم پاکستان میں  وبائی صورتحال نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت میں مفت ٹیسٹ کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ عالمی ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر قمر الاسلام نے بتایا کہ فلو وائرس سے بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کی صحت کو خطرات لاحق ہے،شہری ہر سال  ویکسین ضرور کرائیں۔