Thursday, April 18, 2024

اٹک ، گولڑہ گاؤں میں شادی سے انکار پر ملزم نے مایوں بیٹھی دلہن کو قتل کر دیا

اٹک ، گولڑہ گاؤں میں شادی سے انکار پر ملزم نے مایوں بیٹھی دلہن کو قتل کر دیا
October 8, 2018
اٹک (92 نیوز) اٹک میں حبیب نامی جنونی شخص نے شادی سے انکار پر دلہن بنی لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اٹک کے علاقے گولڑہ گاؤں میں خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔ جس گھر میں شہنائیاں بج رہی تھیں، وہیں صف ماتم بچھ گیا۔ پالکی کی جگہ دلہن کا جنازہ اٹھنے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ گولڑہ گاؤں میں حبیب نامی شخص عظمیٰ بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ انکار پر شادی کے روز دلہن بنی عظمیٰ کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی عظمیٰ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ تھانہ صدر اٹک میں دلہن کی والدہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دلہن کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔