Friday, April 26, 2024

اٹک ، پانچ روز قبل اغوا ہونیوالے دو ڈاکٹرز کی لاشیں برآمد

اٹک ، پانچ روز قبل اغوا ہونیوالے دو ڈاکٹرز کی لاشیں برآمد
March 18, 2019
اٹک ( 92 نیوز ) اٹک کے علاقے فتح جنگ سے 3 روزقبل اغوا ہونیوالے 2 ڈاکٹرزکی لاشیں مل گئیں۔ ڈاکٹرافتخار اور ڈاکٹرعزیز کو گلی جاگیر سے اغوا کیا گیا تھا ، دونوں ڈاکٹرز کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ اٹک کے قریب فتح جنگ کے گاؤں گلی جاگیر سے اغوا ہونے والے پاکستانی نژاد دو امریکی ڈاکٹروں کی لاشیں اسمال ڈیم سے برآمد ہوئیں ۔ امریکی شہریت رکھنے والے  ڈاکٹر افتخار اور ڈاکٹر طاہر عزیز کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ مقتول ڈاکٹر تین روز قبل رقبہ گلی جاگیر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے، مقتول ڈاکٹرز اراضی کے تنازع پر مقدمے کی پیروی کے لئے پاکستان آئے تھے۔ پولیس نے زمین کی دیکھ بھال کرنے والے فضل الحق سمیت  تین افراد کو لاشوں کی نشاہدہی پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضہ کرنے کے لیے ڈاکٹروں کو قتل کیا گیا۔ ڈاکٹر افتخار کے قریبی عزیز امتیاز کا کہنا ہے کہ میتیں ربواہ چنیوٹ لے کر جائیں گے جہاں ان کی تدفین ہوگی۔ مقتول ڈاکٹرز کے اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا پرچہ درج کرا رکھا تھا۔