Thursday, May 9, 2024

اٹک میں کینسر میں مبتلا 12 سالہ عبدالمعیز مسیحا کا منتظر

اٹک میں کینسر میں مبتلا 12 سالہ عبدالمعیز مسیحا کا منتظر
February 11, 2020
اٹک ( 92 نیوز) اٹک میں کینسرکے مرض میں مبتلا 12سالہ عبدالمعیز زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے،  بوڑھے والدین نے بیٹے کے علاج پر گھرکی جمع پونجی لوٹادی ۔ اب حکومت اورمخیرحضرات سے مدد کے منتظر ہیں ۔ اٹک  کے نواحی علاقہ ناوہ کارہائشی شیربہادرکا 12سالہ معصوم بچہ عبدالمعیز کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہے۔ عبدالمعیز دوسری کلاس کا طالب علم تھاکہ سکول میں گرنے سے زخمی ہوگیا جو بعد ازاں کینسربن گیا، اڑھائی سال سے بسترپر پڑے زندگی سے مایوس عبدالمعیز اب دوبارہ سکول جانا اور دوستوں کے ساتھ کھیلنے کاخواہشمندہے ۔ غریب والدین اپنے لخت جگر کی زندگی سے مایوسی کی تصویربنے ہوئے ہیں والدین  نے اپنی جمع پونجی بچے کے علاج پرصرف کرڈالی۔ ضعیف دادی اپنے پوتے کی صحت کے لئے حکومت سے امداد کی منتظر ہے ، کینسرکے عالمی دن  کے حوالے سے عبدالمعیز کاپیغام حکومت،مخیرحضرات اور کینسرکے خلاف جہادکرنے والی تنظیموں کے لئے توجہ کامنتظرہے۔