Sunday, May 19, 2024

اٹک میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ،محفوظ رہے

اٹک میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ،محفوظ رہے
July 17, 2018
اٹک (92 نیوز) اٹک میں مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم لیگی امیدوار محفوظ رہے۔ مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما اور امیدوار این اے 55 شیخ آفتاب احمد کامرہ کلاں میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کے بعد اٹک آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سےگاڑی کےشیشے ٹوٹ گئے تاہم شیخ آفتاب اور ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے افراد محفوظ رہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، اللہ تعالیٰ نے کسی جانی نقصان سے بچا لیا جس پر شکر گزار ہوں۔