Sunday, May 12, 2024

اٹک میں فاروق اعظم کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 9 افراد شدید زخمی

اٹک میں فاروق اعظم کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 9 افراد شدید زخمی
November 20, 2021 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) اٹک میں فاروق اعظم کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 6 خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے گھر تباہ ہو گیا۔ دیگر گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ تمام زخمی لاہور سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔