Friday, April 19, 2024

اٹک میں بین الاقوامی طرز کے کڈنی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

اٹک میں بین الاقوامی طرز کے کڈنی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا
December 12, 2017

اٹک (92 نیوز) ہیپاٹائیٹس کے علاج کے لئے بین الاقوامی طرز کا کڈنی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ، سنٹر کا افتتاح اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی ا ٹک رانا اکبر حیات، ایسوسی ایٹ پروگرام ڈائریکٹر برگیڈیئر غلام مرتضیٰ ، ایسوسی ایٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرکرنل عارف ماگرے تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس کے علاج لئے یہ سنٹر پنجاب حکومت کے صحت مند دوست اقدام کی ایک کڑی ہے جہاں پریرقان کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا،علاج کے ساتھ ساتھ تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

تقریب میں اے سی اٹک مرضیہ سلیم،ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر خالد محمود، ایم ایس سفندیار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال کے علا وہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔