Wednesday, April 24, 2024

اٹک، ساہیوال، میانوالی، سرگودھا جیلوں میں قتل کے 4مجرموں کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا

اٹک، ساہیوال، میانوالی، سرگودھا جیلوں میں قتل کے 4مجرموں کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا
June 2, 2015
سرگودھا/ اٹک/ ساہیوال/ میانوالی (92نیوز) سزائے موت پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت ملک کی مختلف جیلوں میں قید قتل کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ ملک کی مختلف جیلوں میں پھانسی پانے والوں میں اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید دہرے قتل کے مجرم چن زیب کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 1995ءمیں راولپنڈی میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔ ساہیوال کی سنٹرل جیل میں قید قتل کے مجرم سرور کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 1993ءمیں ایک خاتون کو قتل کیا تھا۔ ادھر میانوالی کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم خضرحیات کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا گیا، خضر نے 1998ءمیں رشتہ کے تنازع پر پندرہ سالہ عامر حیات کو قتل کیا تھا۔ ادھر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں دہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم محمد خان نے 1998ءمیں کراچی میں دوران ڈکیتی پولیس اہلکار کی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا تھا۔ مجرم کے ساتھی کو کراچی جیل میں پھانسی دی جائے گی۔