Monday, September 16, 2024

  اٹک خودکش حملے میں دہشتگردوں کا کوئی چھوٹا گروپ ملوث ہوسکتا ہے: آئی جی پنجاب

   اٹک خودکش حملے میں دہشتگردوں کا کوئی چھوٹا گروپ ملوث ہوسکتا ہے: آئی جی پنجاب
August 16, 2015
اٹک(92نیوز)آئی جی پنجاب  مشتاق سکھیرا   کا کہنا ہے کہ اٹک   خود کش حملے میں دو حملہ  آور ملوث تھے واقعے میں چودہ  افراد جاں  بحق  ہوئے واقعے میں  دہشت  گردوں کا کوئی  چھوٹا   گرو پ  بھی  ملوث ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  پنجاب پولیس کے سربراہ مشتاق سکھیرا نے  اٹک میں میڈیا  سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ  شجاع   خانزادہ  کے ڈیرے  پر ہونے والا  حملہ   خودکش  تھا  واقعہ میں دو  حملہ  آور  ملوث تھے  جنہوں نے  ڈیرے  کے  قریب  پہنچ کر خود کو  دھماکے  سے  اڑا دیا۔ آئی  جی  نے کہا کہ پنجاب میں کئی دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں جن کے خلاف متحد ہونا  ہو گا۔ انہوں نے  اٹک  واقعے  میں کسی چھوٹے  گرو پ  کے  ملوث ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا ۔ آئی  جی پنجاب  کا مزید کہنا  تھا کہ شجاع خانزادہ     دلیر   اور  نڈر  انسان  تھےدہشت  گردوں کے خلاف جنگ میں  وہ  سب  سے  آگے تھے ان کی  شہادت  پر پنجاب پولیس قوم کو  دہشت گردی کی جنگ  جیت کر دکھائے  گی ۔