Sunday, September 8, 2024

اٹلی : گلی کا منظر پیش کرتے خوبصورت سیٹ پر میلان مینز ویئر فیشن ویک شروع

اٹلی : گلی کا منظر پیش کرتے خوبصورت سیٹ پر میلان مینز ویئر فیشن ویک شروع
January 17, 2016
میلان (ویب ڈیسک) میلان مینز ویئر فیشن ویک اٹلی میں شروع ہو گیاہے۔ مردماڈلز نے موسم خزاں و سرما دوہزار سولہ اور سترہ کیلئے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی۔ تفصیلات کے مطابق میلان مینز ویئر فیشن ویک میں ریمپ پر مرد ماڈل موجود تھے جنہوں نے موسم سرما کیلئے تیار کردہ نئے رجحانات کے حامل ملبوسات اور پیراہنوں کی نمائش کی گئی۔ نمائش پانچ دن تک جاری رہے گی جس میں آرمانی ، کورنیلیانی، ارمن جلڈو زیگنا، اور لوسیو ونوتی سمیت چالیس فیشن ہاو¿سز کے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے جائیں گے۔ اس بار فیشن ہاو¿سز نے ملبوسات کیلئے انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی کے مقبول گندمی، جامنی، گہرے نیلے اور بھورے رنگوں کا انتخاب کیا ہے جبکہ اون اور چرمی بناوٹ کے ملبوسات کو ہر عمر کے افراد نے پسند کیا۔ ملبوسات کی سلائی میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا تھا کہ پہننے والے کو سکون کا احساس ہو اوریہ سردی سے تحفظ بھی دیں۔ فیشن ویک میں ہزاروں خریدار اور صحافی شریک ہیں جبکہ ملبوسات کی نمائش کے علاوہ تفریح طبع کی دیگرسرگرمیاں بھی ایونٹ کاحصہ ہیں۔