Saturday, April 20, 2024

اٹلی کے فیبیو فوگینی نے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو چھے چار اور سات چھے سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

اٹلی کے فیبیو فوگینی نے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو چھے چار اور سات چھے سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
April 24, 2015
بارسلونا (ویب ڈیسک) اٹلی کے فیبیو فوگینی نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ عالمی نمبر چار اور سکینڈ سیڈ رافیل نڈال کی جانب سے بارسلونا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اٹلی کے تھرٹینتھ سیڈ فیبیو فوگینی نے نڈال کو چھ چار، سات چھ اور آٹھ چھ کے سٹریٹس سیٹ سے شکست دی۔ آٹھ بار بارسلونا اوپن ٹینس کے چیمپئن رہنے والے رافیل نڈال کی دو ہزار تین کے بعد یہ بدترین کارکردگی ہے۔ نڈال نے دو ہزار تین میں ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جب ان کی عمر صرف سولہ سال تھی۔ فیبیو فوگینی کی نڈال کے خلاف سٹریٹ سیٹ میں دوسری فتح ہے۔ کوارٹر فائنل میں فوگینی کا مقابلہ سپین کے پابلو اندوہار سے ہوگا۔