Saturday, April 20, 2024

اٹلی کے شہر میلان میں 6روزہ فیشن ویک تمام تر رنگینیوں کےساتھ جاری

اٹلی کے شہر میلان میں 6روزہ فیشن ویک تمام تر رنگینیوں کےساتھ جاری
September 26, 2016
میلان (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان میں چھ روزہ فیشن ویک تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔ ماڈلز نے آنے والے موسمِ بہارکے لیے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں میلان فیشن ویک کامیلہ اپنے عروج پر ہے جس میں پانچویں روز دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دیے۔ ایک دلکش تھیم پارک کے سیٹ پر ماڈلز نے رنگ برنگے ملبوسات، دھوپ کے چشموں اورجگ مگ کرتی جیولری پہن کر ریمپ پر واک کی۔ کامدار ملبوسات کو حاضرین نے بے حد پسند کیا اور خوب داد دی۔ رنگا رنگ میلان فیشن ویک میں دنیا بھر سے ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔ کل فیشن میلے کے آخری روز بھی ماڈلز خوبصورت ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔