Tuesday, May 21, 2024

اٹلی کے شہر سے جنگ عظیم دوئم کا بم برآمد

اٹلی کے شہر سے جنگ عظیم دوئم کا بم برآمد
October 21, 2019
اٹلی (92 نیوز) اٹلی کے شہر بولزانو سے جنگ عظیم دوئم کا بم برآمد ہوا ہے ، خطرے کے پیش نظر 4 ہزار افراد محفوظ مقام  پر منتقل کر دیا گیا۔ چھ سال تک جاری رہنے والی جنگ عظیم دوئم کو ختم ہوئے  74 برس بیت چکے ہیں لیکن اس کی نشانیوں کے ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم  کا بم شہر میں ایک کنسٹرکشن سائٹ سے ملا۔ بم کو ڈی فیوز کرنے کے لیے بم سکواڈز پہنچ گئے جنہوں نے 3 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اسے ڈی فیوز کیا۔ بم ڈی فیوز کرنے کے بعدجس کے بعد اسے لکڑی کے ایک ڈبے میں بند کر کے ٹرک کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ بولزانو میں دوسری جنگ عظیم کے دوران وسیع پیمانے پر فضائی بمباری کی گئی تھی۔