Tuesday, April 16, 2024

اٹلی کے شہر باری کے میئر عوام کو چیخ چیخ کر گھروں میں جانے کا کہتے رہے

اٹلی کے شہر باری کے میئر عوام کو چیخ چیخ کر گھروں میں جانے کا کہتے رہے
March 25, 2020

میڈرڈ ( 92 نیوز) اٹلی کے شہر باری کے میئر انٹونیو ڈیکارو دس دن پہلے عوامی مقامات پر لوگوں سے چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ اپنے گھروں کو چلے جائیں اور باہر نہ نکلیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ کورونا وائرس پھیل جائے اور لوگوں کی بڑی تعداد موذی وبا میں مبتلا ہو جائے۔

اٹلی کے شہر باری کے میئر انٹونیو ڈیکارو دس روز قبل عوام سے کہتے رہے کہ  آپ لوگ یہاں نہیں بیٹھ سکتے ، میں معذرت چاہتا ہوں لیکن یہ ممکن نہیں ہے ، ہم سب کو گھروں پر رہنا چاہئے ، صورتحال بہت خراب ہے۔ کیا آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی؟۔

انہوں نےکہا کہ آپ مجھے پارک بند کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ، گھر چلے جائیں ، گھر جائیں ، اٹھیں اور اپنے گھروں کو جائیں ،آپ لوگ یہاں اکٹھے نہیں رہ سکتے ،ہمیں گھروں میں رہنا پڑے گا ، ہم باہر نہیں نکل سکتے،یہ سنجیدہ مسئلہ ہے۔ حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں، جو آپ سب لوگ یہاں پارک میں پہنچے ہوئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ ہمیں کچھ دن مشکل برداشت کرنا پڑے گی، پھر یہ بحران ختم ہو جائے گا۔ چلے اٹھیں اور اپنے گھروں کو چلے جائیں۔

دنیا کے سیاستدان تو کورونا وائرس سے اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے ان کے درمیان موجود ہیں ، لیکن ہمارے سیاستدان ہیں کہ سوشل میڈیا پر نصیحتوں کے علاوہ عملی طور پر کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں۔