Tuesday, May 21, 2024

اٹلی کے ساحلی محافظوں ںے کامیاب کارروائی کرکے1000 تارکین وطن کی زندگیاں بچالیں

اٹلی کے ساحلی محافظوں ںے کامیاب کارروائی کرکے1000 تارکین وطن کی زندگیاں بچالیں
January 28, 2017
روم (ویب ڈیسک)اٹلی کے ساحلی محافظوں نے کامیاب کارروائی کرکے بحیرہ روم میں پھنسے ایک ہزار تارکین وطن کی زندگیاں بچا لیں۔تارکین وطن کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اٹلی کے ساحلی محافظوں کے مطابق بحیرہ روم میں تقریباً ایک ہزار تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے جب کہ انہیں ایک شخص مردہ حالت میں ملا ہے۔عہدیداروں کا کہنا ہے یہ تارکین نو مختلف کشتیوں میں سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ مرنے والے شخص کی لاش ایک ربر کی کشتی سے ملی ہے۔تارکین وطن کو ایک امدادی کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں سے تعلق رکھنے والے یہ تارکین وطن لیبیا کے راستے بحیرہ روم کو پار کر کے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں تھے۔