اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آتشزدگی، تین تارکین وطن ہلاک
روم ( 92 نیوز) اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 3 تارکین وطن ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکین وطن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں ، تارکین وطن کو بچانے کے لیے کی جانےوالی امدادی کارروائی میں حصہ لینے والے 2 پولیس افسر بھی آگ سے متاثر ہوئے۔
حادثہ کشتی کے انجن میں آگ لگنے سے پیش آیا۔ کشتی میں 20 تارکین وطن سوار تھے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔