Thursday, April 18, 2024

اٹلی کے اسی باورچیوں کا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنا ڈالا، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

اٹلی کے اسی باورچیوں کا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنا ڈالا، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
June 21, 2015
میلان (ویب ڈیسک) میلان ایکسپو دو ہزار پندرہ کے دوران اسی اطالوی باورچیوں نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔ اطالوی باورچیوں نے مل کر پندرہ سو پچانوے اعشاریہ پینتالیس میٹر لمبا پیزا تیار کر ڈالا۔ دنیا کے سب سے بڑے اس پیزا میں ایک اعشاریہ سات ٹن آٹا، ایک اعشاریہ سات ٹن پنیر اور ڈیڑھ ٹن ٹماٹر استعمال کئے گئے۔ مارگریٹا نامی یہ پیزا میلان ایکسپو میں آنے والے افراد کو پیش کیا گیا۔ اٹلی میں انیسویں صدی کے آخر میں مارگریٹا پیزا کی تیاری شروع کی گئی جو آج بھی پیزا کی بہترین آئٹم ہے۔