Friday, April 26, 2024

اٹلی کی شہریت یافتہ ثنا کا قتل،معاملہ میڈیا پر آنے پر گجرات پولیس متحرک

اٹلی کی شہریت یافتہ ثنا کا قتل،معاملہ میڈیا پر آنے پر گجرات پولیس متحرک
April 24, 2018
گجرات ( 92 نیوز) پسند کی شادی  کی خواہش اٹلی کی شہریت رکھنے والی لڑکی کوموت کے منہ میں لے گئی ، گجرات میں باپ نے بھائی اور بیٹے سے مل کر بیٹی کو قتل کر دیا ۔ میڈیا میں معاملہ اٹھائے جانے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ گجرات میں  پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے بھائی اور بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی  کی جان لے لی،اطالوی شہریت یافتہ ثنا  گھر والوں کی مرضی کے خلاف اٹلی میں ہی شادی کرنا چاہتی تھی ۔ اہلخانہ نے ثنا کو بے دردی سے قتل کرکے طبعی موت کا رنگ دے دیا اور ساتھ والے گاؤں کے قبرستان میں  دفن کر دیا،سوشل اور اطالوی میڈیا میں مبینہ قتل کا معاملہ اٹھائے جانے  پر پولیس حرکت میں آگئی، ایس ایچ او کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کے بعد عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دے دی گئی۔ مقتولہ ثنا کے والد نے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور کونسلر منتخب ہوا تھا،مقدمے میں ثنا کے والد ،چچا اور بھائی کو نامزد کیا گیا ہے۔