Friday, April 19, 2024

اٹلی میں یوم سوگ ‘ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 300 ہو گئی

اٹلی میں یوم سوگ ‘ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 300 ہو گئی
August 28, 2016
روم (ویب ڈیسک) اٹلی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ملک میں قومی سطح پر یوم سوگ منایا گیا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اٹلی میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں قومی سطح پر یوم سوگ منایا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہا اور ہلاک ہونے والے پینتیس افراد کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اٹلی کے وسطی حصے میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آخری لاپتہ افراد کی تلاش تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اماٹریس میں ہوئیں جہاں 184 افراد مارے گئے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذہے۔