Friday, April 19, 2024

اٹلی میں پولیس نے ایک ارب یورو مالیت کی چار ٹن ہیروئن پکڑ لی، منشیات مافیا سے تعلق رکھنے والے درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

اٹلی میں پولیس نے ایک ارب یورو مالیت کی چار ٹن ہیروئن پکڑ لی، منشیات مافیا سے تعلق رکھنے والے درجنوں مشتبہ افراد گرفتار
June 18, 2015
اٹلی (ویب ڈیسک) اٹلی میں پولیس نے ایک ارب یورو مالیت کی چار ٹن ہیروئن پکڑ لی۔ پولیس نے منشیات مافیا سے تعلق رکھنے والے درجنوں مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ منشیات مختلف پیکٹوں اور بیگز میں شپنگ کنٹینرز میں چھپائی گئی تھی جسے سمندری راستے سے اسمگل کیا جانا تھا۔ ریگیو کلیبریا کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث چونتیس انتہائی مطلوب افراد کے وارنٹ بھی جاری کر دئیے ہیں۔ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن بھی منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے خفیہ معلومات کا تبادلہ کر رہی ہے۔ جنوبی اٹلی میں منشیات مافیا کا راج ہے اور اس گھناؤنے دھندے سے کھربوں ڈالرز کمائے جا رہے ہیں۔