Sunday, May 19, 2024

اٹلی میں میلان فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری

اٹلی میں میلان فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری
September 24, 2017

اٹلی (92 نیوز) اٹلی میں میلان فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ مغرب میں بھی مشرق کے رنگ چھانے لگے ۔ میلان فیشن ویک میں موسم گرما اور بہار کے رنگوں پر مشتمل  مشرقی طرز کے ملبوسات پہنے ماٖڈلز ریمپ پر واک کرنے آئیں تو شائقین کو خوب بھائیں ۔ آنکھوں پر گوگلز اور سر پر منی سکارف اوڑھے ماڈلز کو خوب پسند کیا گیا۔

 سمندر ، سی فش ، سٹار فش جیسے تھیمر کے حامل پرنٹڈ ملبوسات نے بھی حاضرین کی خوب توجہ حاصل کی۔

 ماضی کی پانچ سپر ماڈلز سنڈی کرافورڈ  نومی کیمبل ، کارلا برونی ، کلاڈیا شیرف اورہیلینا کرسٹنسن نے معروف ڈیزائنر گیانی ورسیشے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر واک کی ۔ سابقہ سپر ماڈلز کی شاندار انٹری نے شو کو چار چاند لگا دیے