Friday, May 17, 2024

اٹلی میں سسلین مافیا سے بڑا مافیا سر اٹھانے لگا

اٹلی میں سسلین مافیا سے بڑا مافیا سر اٹھانے لگا
January 2, 2020
اٹلی ( 92 نیوز) اٹلی میں سسلین مافیا سے بڑا مافیا سر اٹھانے لگا ، طاقت پکڑتے اَنڈران گھیٹا مافیا کیخلاف اطالوی پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں، سینئر پولیس افسر اور سیاسی شخصیات سمیت 334 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اَنڈران گھیٹا مافیا اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا سے آپریٹ ہوتا ہے،اسے نہ صرف اٹلی بلکہ دنیا کے سب سے بڑے جرائم پیشہ گروہوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے ۔ اطالوی پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گروہ سے منسلک سینئر پولیس افسران اور سیاسی شخصیات سمیت 334 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں اٹلی کے علاوہ جرمنی، سوٹزرلینڈ اور بلغاریہ سے بھی عمل میں آئیں،گرفتار ملزمان پر قتل و غارت، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور منی لانڈرنگ سمیت سنگین الزامات عائد ہیں۔