Sunday, September 8, 2024

اٹلی میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم سے ستائیس افراد ہلاک‘ پچاس زخمی

اٹلی میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم سے ستائیس افراد ہلاک‘ پچاس زخمی
July 13, 2016
روم (ویب ڈیسک) اٹلی میں دو مسافر ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہو گئی جبکہ پچاس مسافر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوب مشرقی علاقے پگلیا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک جبکہ پچاس مسافر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف ریسکیو ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالا۔ دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹڑی پر مخالف سمتوں سے آ رہی تھیں۔ اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی نے حادثہ کی جگہ کادورہ کیا اور اس حادثے کو غم کی گھڑی قرار دیا۔