Thursday, April 18, 2024

اٹلی میں برطانوی میوزک بینڈ کی جانب سے خصوصی نمائش

اٹلی میں  برطانوی میوزک بینڈ کی جانب سے خصوصی نمائش
January 18, 2018

روم  ( 92 نیوز ) اٹلی کے دارالحکومت روم میں برطانیہ کے لیجنڈری میوزک بینڈ پنک فلوئیڈ کی جانب سے خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر بینڈ کے رکن راجر ویٹرز اور نک میسن  بھی موجود تھےجنہوں نے 70 کی دہائی میں اس گروپ کی بنیاد رکھی تھی۔

نمائش میں بینڈ سے وابستہ سیکڑوں اشیا رکھی گئی تھیں جن میں میوزک انسٹرومنٹ، کاسٹیومز، ویڈیوز بھی شامل ہیں ۔

پنک فلوئیڈ نے انیس سو اڑسٹھ میں اپنا پہلا کنسرٹ بھی روم میں کیا تھا ۔