Thursday, April 25, 2024

اٹلی میں 6.2 شدت کے زلزلے سے تباہی ،ہلاکتوں کی تعداد 120ہوگئی

اٹلی میں 6.2 شدت کے زلزلے سے تباہی ،ہلاکتوں کی تعداد 120ہوگئی
August 24, 2016
روم (ویب ڈیسک)اٹلی میں چھ اعشاریہ دو شدت کےزلزلے نے تباہی مچادی،اطالوی وزیراعظم کے مطابق  زلزلے میں عمارتیں گرگئیں اور متعددلوگ ملبے تلے دب گئے اور 120لوگ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  اٹلی میں  قیامت خیز زلزلے نےتباہی مچادی بلندعمارتیں پتوں کی طرح لرزتے ہوئےزمین پرآگریں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق  زلزلےکامرکزپیراگیا شہر کے جنوب مشرق میں  چھہتر کلومیٹردورتھا اوراس کی  گہرائی سطح زمین سے محض  دس کلومیٹر تھی جس کی وجہ سےزیادہ  نقصان ہوا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ روم میں عمارتیں بیس  سیکنڈ تک لرزتی رہیں جبکہ اس کے جھٹکے قریبی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں ۔ خوفناک زلزلے سے پیسکارا ڈیل ٹورنٹو نامی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ لوگ ملبے تلے دبے ہیں اور متاثرہ علاقوں  کو جانے والی سڑکیں بند ہیں جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں رضاکاروں کوشدیدمشکلات کابھی سامناہے۔ شدید زلزلے کے بعد معمولی زلزلوں کے  اسی سے زائد جھٹکے ریکارڈکئےجاچکے ہیں۔