Wednesday, April 24, 2024

اٹلی میں 300 پاکستانی کورونا وائرس فری سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ

اٹلی میں 300 پاکستانی کورونا وائرس فری سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ
March 21, 2020
روم  ( 92 نیوز) اٹلی کے شہر روم میں نجی ایئرلائن نے 300 پاکستانیوں کو کورونا وائرس فری سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کردیا ، ۔ مسافروں  نے  ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے  حکومت پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے اور ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف ممالک نے مسافروں کی آمدورفت کے حوالے سے قوانین میں سختی کردی  ،  اٹلی  میں میلان، وینس اور بلوونیا کے ایئرپورٹس کے کورونا ریڈ زون میں آنے کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے اپنی فضائی سروس معطل کردی ہے۔ روم کے فیومی چینو ایئرپورٹ سے چند ایئرلائنز کی آمدورفت جاری ہے۔ گزشتہ روز قطر ایئر لائن عملے نے تقریبا 3 سو پاکستانی مسافروں کو بورڈنگ پاسز دینے سے انکار کردیا اور موقف اپنایا کہ وہ کورونا فری سرٹیفکیٹ لیکرآئیں۔