Tuesday, April 23, 2024

اٹلی ، موسلادھار بارشیں، ژالہ باری، سیلاب، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک

اٹلی ، موسلادھار بارشیں، ژالہ باری، سیلاب، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک
October 30, 2018
روم (92 نیوز) اٹلی میں موسلا دھار بارشوں ، ژالہ باری اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں، ژالہ باری اور موسلا دھار بارشوں نے اٹلی کے بیشتر علاقوں کو پانی پانی کر دیا۔ ہواؤں کی شدت سے مرکزی سڑکوں پر کئی درخت گاڑیوں پر جاگرے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور درختوں کے گرنے سے متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔ اٹلی کے تاریخی شہر وینس کا بیشتر علاقہ زیر آب آگیا۔ بارش اور سیلاب سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔ گلیاں، دکانیں اور گھر سیلابی پانی سے بھر گئے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں انتہائی خراب موسم کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔