Thursday, April 25, 2024

اٹلی سے گرفتارآرمی پبلک سکول حملے میں ملوث ملزم ایف آئی اے کے حوالے

اٹلی سے گرفتارآرمی پبلک سکول حملے میں ملوث ملزم ایف آئی اے کے حوالے
October 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز) اٹلی سے انٹرپول کے ذریعے پاکستان لائے گئے ملزم عثمان غنی کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ملزم مبینہ طور پر  آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم  عثمان غنی کا  تعلق  مردان  سے ہے جسے انٹرپول کےذریعے گرفتار کرکے اٹلی سے پاکستان لایا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ  ملزم عثمان غنی کے بارے میں معلومات ملی ہیں کہ وہ پشاور آرمی پبلک سکول حملے میں سہولت کار کے طور پر  بالواسطہ یا بلا واسطہ  ملوث ہے۔ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد ملزم عثمان غنی ملک سے بھاگ کر اٹلی پہنچا اور وہاں پناہ لینے کی کوشش کی ۔ تحقیقاتی اداروں نے ملزم عثمان غنی سے مختلف پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ چند روز قبل دبئی سے انٹر پول کے ذریے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق  دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث متعدد ملزم ملک سے فرار ہو چکے ہیں جنکی گرفتاری کے  لئے حکومت  انٹر پول  سے رابطے میں ہے ۔