Wednesday, April 24, 2024

اٹلی اور فرانس جیسے حالات ہوتے تو لاک ڈاون کردیتے، وزیر اعظم

اٹلی اور فرانس جیسے حالات ہوتے تو لاک ڈاون کردیتے، وزیر اعظم
March 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ افراتفری سے ہے۔ اٹلی، فرانس جیسے حالات ہوتے تو پورا ملک لاک ڈاؤن کردیتے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک کو لاک ڈاؤن کر نے پر بحث چل رہی ہے، لاک ڈاون کا مطلب ہے کہ ملک میں کرفیو نافذ کر دینا ہے۔ لاک ڈاون سے چھابڑی والے، ریڑھی والے گھروں میں بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاک ڈاون چائنہ نے کیا تھا، یہ دنیا کی دوسری بڑی میعشت ہے، لاک ڈاون آپ کو خود کرنا ہے، سیلف قرنطینہ لاگو کرنا ہوگا، ہمارے بزرگوں کو جو بیمار ہیں،نزلہ زکام میں مبتلا ہیں تو ان کو اسپتال منتقل کرنا ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسکول یونیورسٹی، کالجز کو بند کر دیا، اب آپ کو اپنے آپ کو بند کرنا ہے، کسی قوم کے ایمان کا تب پتا چلتا ہے کہ جب وہ مشکل حالات میں ثابت قدم رہے۔ وزیر اعظم بولے کہ پاکستانی قوم نے 2005 کے زلزلہ میں اور 2010 کے سیلاب میں ثابت قدمی دیکھائی، میں پرسوں پھر آپ کے سامنے آکر بتاؤں گا کہ ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔