Friday, May 17, 2024

اٹلانٹا میں عمارت میں آتشزدگی، مکینوں نے کھڑکیوں سے کود کر جانیں بچائیں، آگ لگنے سے انتیس افراد کے گھر تباہ: حکام

اٹلانٹا میں عمارت میں آتشزدگی، مکینوں نے کھڑکیوں سے کود کر جانیں بچائیں، آگ لگنے سے انتیس افراد کے گھر تباہ: حکام
July 2, 2015
جارجیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اٹلانٹا میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ مکینوں نے کھڑکیوں سے کود کر جانیں بچائیں۔ جارجیا میں رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مکینوں نے چیخ وپکار شروع کر دی۔ شور سن کر دو افراد عمارت کی تیسری منزل کی کھڑکی نیچے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے رہائشیوں کو نیچے کودنے کے لیے کہا جس کے بعد دو خواتین نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی جنہیں نیچے کھڑے افراد نے ہاتھوں میں تھام کر بچا لیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے سے انتیس افراد کے گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر گیارہ خاندان متاثر ہوئے ہیں۔