Tuesday, April 23, 2024

اٹالین کلب یوونٹس کیلئے رونالڈو نے تیسرا گول داغ دیا

اٹالین کلب یوونٹس کیلئے رونالڈو نے تیسرا گول داغ دیا
September 24, 2018
لندن ( 92 نیوز) اٹالین کلب یوونٹس کے لیےرونالڈو نے پانچویں میچ میں تیسرا گول داغ دیا۔یوونٹس نے  فروسنن کے خلاف دو صفر سے کامیابی سمیٹی۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نئے کلب یوونٹس کی جانب  سے تیسرا گول کر دیا ،شہرہ آفاق کھلاڑی نے  اٹالین کلب کی جانب سے پانچواں میچ کھیلا ،یوونٹس نے  فروسنن کے خلاف دو صفر سے کامیابی سمیٹی ۔ اہم مقابلے میں یوونٹس کی ٹیم فروسنن کے خلاف ایکشن میں دکھائی دی ،آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیے ،پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر پائی۔ دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی آئی ،81 ویں منٹ میں شہرہ آفاق کھلاڑی رونالڈو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی ،اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔ میچ ختم ہونے سے چند لمحات قبل برنارڈشی  نے ایک اور گول کرکے یوونٹس  کی برتری دو صفر کردی ،حریف ٹیم نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکی ۔