Monday, May 13, 2024

اٹالین فٹبال لیگ ،یووینٹس کو اے سی میلان کے ہاتھوں شکست

اٹالین فٹبال لیگ ،یووینٹس  کو اے سی میلان کے ہاتھوں شکست
July 8, 2020

روم  ( 92 نیوز) اٹالین فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں  ۔ پوائنٹس ٹیبل پر  پہلی پوزیشن  پر موجود  یووینٹس کی ٹیم کو اے سی میلان کے ہاتھوں شکست، میلان نے یووینٹس کو  دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

اٹالین فٹبال لیگ  میں  پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی پوزیشن پر  یووینٹس کو اے سی میلان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد اے سی میلان نے یووینٹس  کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں یووینٹس کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف کے آغاز پر اسٹار  فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کردی۔

ابراہیمووچ کا پنلٹی  پر گول اے سی میلان کی ٹیم کو میچ میں واپس لے آیا،  میلان کی ٹیم نے پانچ منٹ میں مزید 2 گول اسکور  کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی۔

میچ کے 80ویں منٹ میں ر یبچ  نے گیند کو جال میں پھینکا اور اے سی میلان نے چار دو سے میچ اپنے نام کیا ۔