Tuesday, April 23, 2024

اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان اور نیپولی نے فتوحات سمیٹ لیں

اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان اور نیپولی نے فتوحات سمیٹ لیں
July 26, 2020
میلان (92 نیوز) اٹالین فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، انٹر میلان نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی، انٹر میلان نے جینوا کو تین صفر سے شکست دے دی جبکہ نیپولی نے ساسسولو کو دو صفر سے ہرا دیا۔ اٹالین فٹبال لیگ میں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں، انٹر میلان اور نیپولی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلے مقابلے میں انٹر میلان اور جینوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، پہلے ہاف میں انٹر میلان کی جانب سے روملو لوکاکو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی جینوا کی ٹیم  میچ میں واپسی میں ناکام رہی اور  انٹر میلان نے مزید دو گول  کر کے تین صفر سے میچ اپنے نام کیا، انٹر میلان نے ایک درجے ترقی پا کرپوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن  حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میں نیپولی اور ساسسولو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، نیپولی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دو صفر سے شکست دی۔