Tuesday, May 21, 2024

اٹالین فٹبال لیگ، انٹر میلان نے یووینٹس کی مسلسل 9 سالہ حکمرانی ختم کردی

اٹالین فٹبال لیگ، انٹر میلان نے یووینٹس کی مسلسل 9 سالہ حکمرانی ختم کردی
May 3, 2021

روم (92 نیوز) انٹر میلان نے یووینٹس کی مسلسل 9 سال سے حکمرانی ختم کر دی، انٹر میلان نے اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انٹر میلان نے 11سال بعد ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

انٹر میلان نے یووینٹس کی مسلسل 9 سال سے حکمرانی ختم کر دی، انٹر میلان نے 11 سال بعد اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انٹر میلان کی ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے اور ایونٹ میں ابھی اس کے چار میچز باقی ہیں، انٹر میلان کے فینز نے ٹیم کی جیت پرخوب جشن منایا۔

اٹالین فٹبال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے یووینٹس کو شکست سے بچا لیا، یووینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایڈینز کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ رونالڈو نے دونوں گول میچ کے آخری لمحات میں اسکور کیے۔

اسپینش لیگ میں میسی کی ایک اور شاندار پرفارمنس، بارسلونا نے ویلنشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول اسکور کیے، فاتح ٹیم کی جانب سے میسی نے دو گول اسکور کیے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو چار صفر سے دھول چٹا دی، ٹوٹنہم کی جانب سے گریتھ بیل نے ہیٹرک کی۔