Friday, May 10, 2024

اٹالین سپر کوپاکپ ، لازیو نے یووینٹس کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

اٹالین سپر کوپاکپ ، لازیو نے یووینٹس کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
December 24, 2019
روم ( 92 نیوز) اٹالین سپر کوپا کپ میں  رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو فائنل میں شکست ہو گئی ، لازیو  نے  تین،ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، لازیو کی ٹیم نے پانچویں  بار اٹالین سپر کوپا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اٹالین  سپر کوپا کپ کے ٹائٹل کا تاج لازیو  نے اپنے سر سجا لیا ، فائنل میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس  کو شکست ہو گئی ، لازیو   نے فائنل میں یووینٹس کو تین ،ایک سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے  ، 16ویں منٹ میں  لیوئس البرٹو نے گول داغ کر لازیو   کو برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں یوینٹس کے پاؤلو ڈبالا  نے گول  کر کے میچ برابرکر دیا ،دوسرے ہاف میں  لازیو کی ٹیم نے  شاندار کھیل پیش کیا اور 73ویں منٹ میں گول کرکے میچ میں دوبارہ برتری حاصل کر لی ۔ میچ کے اضافی منٹس میں کیٹالڈی  نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو تین،ایک سے میچ میں کامیابی دلائی۔لازیون نے پانچویں بار اٹالین سپر کوپا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔