Friday, March 29, 2024

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری
May 19, 2018
اٹلی ( 92 نیوز) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال کی فتوحات کو بریک نہ لگ سکی،کوارٹرفائنل میں اسپینش کھلاڑی نے میزبان ملک کے فوگنینی   کیخلاف فتح کاجھنڈا گاڑا،فاتح کھلاڑی کی جیت کا اسکورچارچھ،چھ ایک ،چھ دو رہا ۔رافیل نڈال نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔ کوارٹر فائنل میں اسپینش کھلاڑی اٹلی کے فابیوفوگنینی  کے مدمقابل ہوئے ،فوگنینی  نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ چھ چار سے جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی نے زبردست کم بیک کیا اور چھ ایک سے فتح پائی ۔ تیسرے سیٹ میں بھی نڈال نے اٹالین کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور  چھ دو سے اپنے نام کیا ۔ فاتح کھلاڑی نے ایونٹ کے سیمی فائنل کاٹکٹ کٹوا لیا۔