Sunday, April 28, 2024

اٹافلین فٹبال لیگ،یوونٹس نے امپولی کو مات دیدی

اٹافلین فٹبال لیگ،یوونٹس نے امپولی کو مات دیدی
October 28, 2018
اٹلی ( 92 نیوز ) اٹالین فٹبال  لیگ   کے اہم معرکے میں یوونٹس نے امپولی کو شکست دے دی ۔ اہم میچ میں  پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گولز پر تابڑ توڑ حملے کئے مگر یوونٹس کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی جب کہ امپولی کی ٹیم نے ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری حاصل کر لی ۔ دوسرے ہاف میں یوونٹس کے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کے بعد  ایک کےبعد ایک گول کر کے  اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔ فاتح ٹیم کیجانب سے رونالڈو اور پین نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔