Friday, May 10, 2024

اٹارنی جنرل نےجسٹس قاضی فائز عیسی ٰ کیخلاف ریفرنس میں جواب جمع کرادیا

اٹارنی جنرل نےجسٹس  قاضی فائز عیسی ٰ کیخلاف ریفرنس میں جواب جمع کرادیا
October 10, 2019
اسلام آباد ( 92  نیوز ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان کی جانب سے جسٹس قاضی کے خلاف ریفرنس میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ  برطانیہ میں تین جائیدادوں کے اصل مالک جسٹس قاضی فائز عیسی ہیں، انکے بچے ان جائیدادوں کے بے نامی دار ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں جمع کرئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے، بطور اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کی معاونت کرنا انکی آئینی ذمہ داری ہے، وزیر قانون کا بار کونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں۔ انور منصور خان نے اپنے جواب میں کہا  احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہے، احتساب سے کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں، صدر اور وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں پر آرٹیکل 248 کا استثنی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔