Monday, September 16, 2024

اٹارنی جنرل ساڑھے 4 بجے پیش ہو کر دلائل دیں ، چیف جسٹس کے ریمارکس

اٹارنی جنرل ساڑھے 4 بجے پیش ہو کر دلائل دیں ، چیف جسٹس کے ریمارکس
February 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل ساڑھے 4 بجے پیش ہو کر دلائل دیں ۔
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
سماعت میں اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہو گئی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اتنا اہم کیس چھوڑ کر وہ کیسے لاہور جا سکتے ہیں ۔
چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ اٹارنی جنرل ساڑھے چار بجے پیش ہو کر دلائل دیں ۔ عدالت نے تحریری جواب کی استدعا بھی مسترد کر دی ۔
ادھر اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر جرمانے کا حکم واپس لیا گیا ۔