Tuesday, April 23, 2024

آپریشن شہید سلیمانی میں 80 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ، ایرانی میڈیا

آپریشن شہید سلیمانی میں 80 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ، ایرانی میڈیا
January 8, 2020
تہران ( 92 نیوز ) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑکنے لگے ، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن شہید سلیمانی میں  80 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ امریکا کی جانب سے تین جنوری کو عراق میں  ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں مارا گیا جس  کے جواب میں ایران نے  گزشتہ رات عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں  پر میزائلوں کی بارش کر دی  ۔ امریکی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے دو  امریکی  اڈوں پر  12 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ۔ اب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  آپریشن شہید سلیمانی میں 80 سے زائد امریکی فوجی ہلاک جب کہ بیسیوں زخمی ہوئے  ہیں ، امریکی ہیلی کاپٹروں اور جنگی سازوسامان کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اڈوں پر  حملے  پر اپنی ٹویٹ میں  آل از ویل  کہہ چکے ہیں  ۔