Friday, April 26, 2024

آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست دائر

آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست دائر
October 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

8 ارب روپے کی مشوک ٹرانزیکشن کیس کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری پیش ہوئے۔ دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بریت کی درخواست دائر کی تو جج نے کہا کہ آج فرد جرم عائد کرنی ہے۔ فاروق ایچ نائیک بولے پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا۔ اس کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ کیس کرپشن اور کرپٹ پریکٹس میں آتا ہی نہیں۔ اس کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیرقانونی رقم لینے کا کوئی الزام نہیں۔ عدالت نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرے۔ آپ ہمارے کیس کو بلڈوز نہ کریں، انصاف کریں۔ 8 ارب مشکوک ٹرانزیکشن کیس نجی ڈیل ہے یہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

 نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کروا دینگے۔ عدالت نوٹس کرے تو جواب دیں گے۔ فاروق ایچ نائیک نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے بعد صرف آصف علی زرداری کے کیسز چل رہے ہیں۔ جج نے کہا کہ آپ آج عدالت میں بیٹھیں اور دیکھیں کتنے کیس چل رہے ہیں۔