Thursday, April 25, 2024

آنجہانی میرا ڈونا کو کھلاڑیوں کی جانب سے خراج عقیدت

آنجہانی میرا ڈونا کو کھلاڑیوں کی جانب سے خراج عقیدت
November 26, 2020

فٹبال کا ایک عہد تمام ہوا، ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کے غم میں کھلاڑی سوگوار، لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کو خراج عقیدت پیش کرنے میں فٹبالرز کے ساتھ کرکٹرز بھی پیش پیش۔

انگلینڈ کے اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ میرا ڈونا نے فٹبال کے لیے جو خدمات سرانجام دیں، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میرا ڈونا کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا اسے پر نہیں کیا جا سکتا۔

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور جرمنی کے میسوت اوزل نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز برائن لارا نے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ میں 80 کی دہائی میں فٹ بال دیکھ کر بڑا ہوا، صرف ایک ہی آدمی تھا جس نے مجھے حیرت زدہ کیا اور وہ میرا ڈونا تھا، قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ محمد حفیظ  نے بھی میرا ڈونا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

لیجنڈری فٹبالر کے انتقال پر ارجنٹینا میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، میرا ڈونا کی لاش تین روز تک صدارتی محل میں رکھی جائے گی۔