Tuesday, April 16, 2024

آل پاکستان انجمن تاجران کا ایف بی آر کیساتھ ڈیڈ لاک برقرار

آل پاکستان انجمن تاجران کا ایف بی آر کیساتھ ڈیڈ لاک برقرار
October 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران کا ایف بی آرکے ساتھ ڈیڈلاک برقرار  ہے ، صدرانجمن تاجران نے کہا کہ ملک بھرمیں 29 اکتوبراور 30 اکتوبرکومکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کا ایف بی آرکے ساتھ ڈیڈلاک برقرار  ہے جس کے باعث صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک بھرمیں 29 اکتوبراور 30 اکتوبر کومکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی،ہم مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں ، چیئرمین ایف بی آرفکسڈ ٹیکس لانے کی بات کرکے2 گھنٹے بعد بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی  شرط ناممکن اور انتہائی پیچیدہ  ڈاکو منٹیشن ہے  ،  ایف بی آرکو ائی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت سوچنا چاہیے تھا، آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کے تاجرنمائندوں سے بھی مذاکرات کرے، آئی ایم ایف کوپاکستان سے معاہدہ کرتے وقت لیٹریسی ریٹ کا خیال رکھنا چاہیے۔ اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف سے سخت شرائط کے تحت معاہدہ نے ملک میں کاروبار تباہ کردیا ، یکم جولائی سے کاروبارکا پہیہ رک گیا جس سے تاجرسخت پریشان ہیں، کاروبارنہیں چلے گا توٹیکس کہاں سے آئےگا ۔